ڈیرن سیمی بھی ”پھلوں کے بادشاہ“ کے دلدادہ نکلے

کرکٹر نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں آم کی تین گٹھلیاں دکھائی گئی ہیں

کرکٹر نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں آم کی تین گٹھلیاں دکھائی گئی ہیں فوٹو:فائل

ڈیرن سیمی بھی پھلوں کے بادشاہ آم کے دلدادہ نکلے۔

کرکٹر نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں آم کی تین گٹھلیاں دکھائی گئی ہیں، ایک گٹھلی پر کافی زیادہ مقدار میں آم کا گودا باقی ہے، اس طریقے سے آم کھانے والے کو غیرمہذب کہا گیا ہے، دوسری گٹھلی پر بھی کچھ مقدار میں آم کا گودا لگا ہے ، اس طریقے سے آم کھانے والے کو اناڑی کہا گیا ہے، تیسری گٹھلی بالکل صاف ہے ، اس طریقے سے آم کھانے والے کو پروفیشنل کہا گیا ہے۔




اس تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ میں ہمیشہ سے ایک پروفیشنل رہا ہوں، آپ کیا ہےں؟ ڈیرن سیمی کی جانب سے اس ٹوئٹ پر پاکستانی مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔
Load Next Story