نیشنل بینک کو جنوری تامارچ 3032 ارب روپے کا منافع

خالص سودی آمدنی14.2 فیصدکم،غیرسودی مارک اپ انکم 42.2فیصدبڑھ گئی


Business Desk April 30, 2013
فی حصص آمدنی 1.64روپے رہی، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سہ ماہی مالی نتائج کی منظوری دیدی۔ فوٹو: فائل

نیشنل بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 29 اپریل کو بینک کے ہیڈکوارٹرز کراچی میں منعقدہ اجلاس میں 31 مارچ 2013 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کی منظوری دیدی۔

اس دوران بینک کی خالص سودی آمدنی میں14.2 فیصد یا 1 ارب 45 کروڑ80 لاکھ روپے کمی ہوئی جس کی وجہ مرکزی بینک کی جانب سے مالی سال 2013 کی دوسری ششماہی میں ڈسکاؤنٹ ریٹ میں کمی اور یکم مئی 2012 سے کم ازکم ڈپازٹ ریٹ میں ہونے والا 1 فیصد اضافہ ہے۔



دوسری طرف فیس، کمیشن و ایکسچینج انکم، ڈیویڈنڈ اور کیپٹل گینز میں اضافے کے باعث گزشتہ سہ ماہی میں نیشنل بینک کی غیرسودی مارک اپ انکم 42.2 فیصد یا 1 ارب 65 کروڑ 90 لاکھ روپے بڑھ گئی، جنوری سے مارچ 2013 کے دوران بینک کا قبل از ٹیکس منافع 10 فیصدکمی سے 4 ارب 94 کروڑ 80 لاکھ روپے رہا جبکہ بعداز ٹیکس منافع 3 ارب 3 کروڑ20 لاکھ روپے رہا، فی حصص آمدنی 1.64 روپے رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں