زعیم قادری نے جلد بازی کی معاملات حل ہوسکتے تھے رانا مشہود 

زعیم قادری کی صوبائی اسمبلی کی ٹکٹ میں کوئی ابہام نہیں تھا، رہنما مسلم لیگ (ن)


ویب ڈیسک June 21, 2018
زعیم قادری کی صوبائی اسمبلی کی ٹکٹ میں کوئی ابہام نہیں تھا، رہنما مسلم لیگ (ن) - فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہور کا کہنا ہے کہ سارے معاملات گھر بیٹھ کر حل ہوسکتے تھے لیکن زعیم قادری نے جلد بازی کی اور انہیں انتہائی قدم اٹھانے کی ضرورت نہیں تھی۔

ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے سابق وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود نے زعیم قادری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا حق ہوتا ہے وہ جس امیدوار کو جہاں مناسب سمجھے اسے وہاں سے الیکشن لڑائے اور زعیم قادری کی صوبائی اسمبلی کی ٹکٹ میں کوئی ابہام نہیں تھا لیکن وہ این اے کی سیٹ پر الیکشن لڑنے کی خواہش رکھتے تھے۔

رانا مشہور کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی تقسیم حمزہ شہباز نے نہیں پارلیمانی بورڈ نے کی، سمجھ نہیں آئی انہوں نے حمزہ کو کیوں ٹارگٹ کیا جب کہ سارے معاملات گھر بیٹھ کر حل ہوسکتے تھے، انتہائی قدم اٹھانے کی ضرورت نہیں تھی، زعیم قادری نے جلد بازی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے زعیم قادری کو سمجھایا بھی تھا کہ شہبازشریف کو انے دیں مسئلہ حل کرلیں گے جب کہ زعیم قادری کی پارٹی کیلئے خدمات اور وابستگی تھی ان کئی علیحدگی بہت افسوسناک بات ہے۔

واضح رہے زعیم قادری نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز سن لو لاہور تمہارے اور تمہارے باپ کی جاگیر نہیں جبکہ میں تمہارے بوٹ پالش نہیں کرسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں