نیٹو سپلائی بحالی دفاع پاکستان کونسل خاموش

مولانا سمیع نے کہا "ھم عید کے بعد نئے سرے سے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔


ویب ڈیسک August 12, 2012
کونسل اپنی سرگرمیوں کا باقائدہ آغاز عید کے بعد سے کرے گی۔

اسلام آباد: دفاع پاکستان کونسل کا نیٹو سپلائیز کی بہالی پہ غصہ گزرتےوقت کہ ساتھ اب ٹھنڈا ہوتا نظرآ رہا ہے۔لیکن دفاع پاکستان کونسل کے کنوینر مولانا سمیع العحق اس نظریہ کی تردید کرتے نظر آتے ہیں۔

اپنی خیبر پختونخواہ میں موجود جامعہ حقانی میں ایکسپریس ٹریبیون سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کونسل کی سرگرمیاں اسوقت رمضان کی وجہ سے رکی ہوئی ہیں۔انھوں نے کہا کونسل اپنی سرگرمیوں کا باقائدہ آغاز عید کے بعد سے کرے گی۔ مولانا سمیع نے کہا "ھم عید کے بعد نئے سرے سے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے،ہمارا مقصد حکومت کو یہ فیصلہ واپس لینے پہ مجبور کرنا ہے اور ہم اس مقصد میں کامیاب ہوں گے۔" انھوں نے کونسل کی آئندہ عید کے بعد بننے والی حکمت عملی کے بارے میں کچھ واضح طور پر نھیں بتایا۔ جماعت الدعوة کے قریبی زرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ دفاع پاکستان کونسل سیاسی اور مزہبی ہم خیال جماعتوں کا ایک گروپ تھا جو کہ اب منتشر ہو چکا ہے۔ زرائع نے یہ بھی بتایا کہ کونسل کے اہم رہنماووں کے درمیان نیٹو سپلائیز کی بحالی کے بعد سے کوئی رابطہ نھیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |