شاہ پور چاکر تخریب کاروں نے ریلوے لائن کو دھماکے سے اڑا دیا

لندو ریلوے اسٹیشن سے 3 کلو میٹر دور اپ ٹریک کا 2 فٹ حصہ تباہ، جائے حادثہ پر 5 فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا، بم دیسی ساختہ تھا


Nama Nigar April 30, 2013
دھماکے سے پٹری کا 2 فٹ کا حصہ اڑ گیا اور زمین میں 5 فٹ سے زائد گڑھا پڑگیا۔ فوٹو: فائل

نامعلوم دہشت گردوں نے لندو ریلوے اسٹیشن سے 3 کلو میٹر کے فاصلے پر گوٹھ شاہ محمد زرداری کے پاس ریلوے کے اپ ٹریک کو بم دھماکے سے اڑا دیا۔

دھماکا اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور آس پاس کے گوٹھوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے سے پٹری کا 2 فٹ کا حصہ اڑ گیا اور زمین میں 5 فٹ سے زائد گڑھا پڑگیا۔ گوٹھ کے لوگوں نے لندو ریلوے اسٹیشن پر اطلاع دی۔



معلوم ہوا ہے کہ بم دیسی ساخت کا تھا، دھماکے سے کچھ دیر بعد شالیمار ایکسپریس اور تیزگام ایکسپریس کو اسی ٹریک سے گزرنا تھا، دھماکے کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا۔ 6 گھنٹے بعد ٹریک کی مرمت کرکے ٹرینوں کو گزارا گیا، مسافروں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس اور بم ڈسپوزل کے عملے کے مطابقبم دیسی ساخت کا تھا جس کا وزن ایک کلو تھا۔ ریلوے اسٹیشن کے عملے نے بتایا کہ اگر گوٹھ کے لوگ پہلے سے اطلاع نہ دیتے تو بڑے نقصان کا اندیشہ تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں