کراچی آپریشن فوج نے نہیں میں نے شروع کیا چوہدری نثار علی
تین آرمی چیف گواہ ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں میرا کیا کردار تھا
سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن فوج نے نہیں میں نے شروع کیا تین آرمی چیف گواہ ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں میرا کیا کردار تھا۔
جٹھہ ہتھیال جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غلط کام کرنا آسان اور صحیح کام کرنا مشکل ہے اس کے باوجود کراچی میں آپریشن کیا اور یہ آپریشن فوج نے نہیں میں نے شروع کیا، تین آرمی چیف گواہ ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں میرا کیا کردار تھا، میں نے کہا تھا کہ مدرسوں سے دہشت گردی نہیں ہوتی اگر آپ کا ساتھ ہو تو بڑے بڑے برج الٹیں گے۔
چوہدری نثار نے کہا کہ نواز شریف کو ہمیشہ کہا کہ اصل وفادار آپ کے خوشامدی نہیں ہیں، جنرل ضیاء الحق، جونیجو، کے سامنے بھی سچ کہا اور نواز شریف کے سامنے بھی سچ کہا لیکن میں نے کسی کی خوشامد نہیں کی بلکہ سر اٹھا کر سیاست کی۔
سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ میں نے کوئی فیکٹری، مل یا سی این جی اسٹیشن نہیں لگایا یہاں تک کہ مخالف سے بھی کوئی زیادتی نہیں کی، کسی کو انتقام کا نشانہ نہیں بنایا، کون شخص ہے کہ اپنی حکومت میں وزارت داخلہ سے استعفی دے؟ اسی وجہ سے میرے دامن پر گندگی کا کوئی داغ نہیں ہے۔