سانگھڑ پی پی کا مقامی رہنما فائرنگ سے شدید زخمی

سول اسپتال میں داخل،پرانی دشمنی پر گولیاں ماری گئیں،ذرائع،مقدمہ درج نہیں ہوا

گائوں کوٹ نواب کے قریب پیپلز پارٹی چوٹیاریوں کے مقامی رہنما حاجی محمد کیریو کو نامعلوم افراد نے گولیاں مارکر شدید زخمی کر دیا. فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی محمد کیریو کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔


اطلاعات کے مطابق سانگھڑ کے قریب نواحی گائوں کوٹ نواب کے قریب پیپلز پارٹی چوٹیاریوں کے مقامی رہنما حاجی محمد کیریو کو نامعلوم افراد نے گولیاں مارکر شدید زخمی کر دیا جسے سول اسپتال سانگھڑ منتقل کیا گیا۔ نازک حالت ہونے پر ڈاکٹروں نے اسے نوابشاہ اسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پرانی دشمنی پر گولیاں ماری گئی ہیں، پولیس نے ابھی تک کیس داخل نہیں کیا۔
Load Next Story