ماسٹر کبڈی کپ آج افتتاحی میچ میں پاکستان اور بھارت مدمقابل
بھرپور تیاری کی ہے،فاتحانہ آغاز کریں گے، قومی کپتان
ماسٹر کبڈی کپ ٹورنامنٹ کا میلہ آج سے دبئی میں سجے گا جب کہ افتتاحی میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
ماسٹر کبڈی کپ ٹورنامنٹ جمعے سے دبئی میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں 6 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں پاکستان کے ساتھ روایتی حریف بھارت اور کینیا کو رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں ایران، جنوبی کوریا اور ارجنٹائن شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ 30 جون تک جاری رہے گا۔
ٹورنامنٹ کے لیے ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ پاکستانی ٹیم کا دستہ 18 ارکان پر مشتمل ہے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی 14 رکنی قومی کبڈی ٹیم کی قیادت ناصر علی کر رہے ہیں، کوچنگ کے فرائض کرنل نبیل احمد، ٹیم منیجر کے رانا امجد علی اور ریفری کے فرائض بادشاہ گل انجام دیں گے۔
آج ایونٹ کے ابتدائی روز روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے کپتان دبئی کپ کا ابتدائی میچ اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
پاکستانی کپتان ناصر علی کا کہنا ہے کہ بھر پور تیاریوں کے ساتھ دبئی میں آئے ہیں، مجھ سمیت تمام کھلاڑی روایتی حریف کو زیر کر کے ایونٹ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرنے کے لیے پرعزم ہیِں۔ انھوں نے پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ بھی پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا کریں۔
بھارتی کبڈی ٹیم کے کپتان اجے ٹھاکر کا کہنا ہے کہ دبئی کپ کے پہلے ہی میچ میں پاکستان کے خلاف کھیلنے کے لیے بے تاب ہیں، پورے بھارت سے پیغامات موصول ہو رہے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ہم نے اپنے کیریئر کا بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف کامیابیاں حاصل کرنی ہیں، انھوں نے کہا کہ میرے کیریئر کے دوران پاکستان کے خلاف یہ چوتھا اور کپتانی میں یہ تیسرا میچ ہوگا، مقابلوں کے دوران روایتی حریف کے داؤ پیچ سے بخوبی آگاہ ہیں، بھر پور حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتر کر میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔
ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ ہم ایونٹ کے دوران صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ شریک دوسری ٹیموں بالخصوص کوریا اور ایران کے خلاف بھی جیت کا عزم لیے میدان میں اتریں گے، کورین اپنے گیم میں بہت مہارت رکھتے ہیں تاہم ہماری ٹیم حریف سائیڈ کو ہرانے کا بھر پور تجربہ رکھتی ہے۔
بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ اس بار ہماری ٹیم میں کچھ نئے چہرے بھی شامل ہیں اور وہ تمام پاکستان کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایونٹ کے دوران مجھے روہیت کمار، دیپک نواس ہدا، راہول چوہدری اور مانو گویات سمیت دوسرے کھلاڑیوں سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، امید ہے کہ یہ پلیئرز قوم کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے بھارتی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کریں گے۔