کیوی وزیر اعظم بینظیر کے بعد ماں بننے والی دوسری سربراہ مملکت بن گئیں
پاکستان کی سابق اور پہلی خاتون وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے عہدے پر براجمان رہتے ہوئے بڑی بیٹی بختاور بھٹو کو جنم دیاتھا۔
مغربی بحرالکاحل کے جزیرہ نما ملک نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا ایرڈرن نے بیٹی کو جنم دیا ہے۔
کیوی وزیر اعظم جیسنڈا ایرڈرن نے بیٹی کو جنم دیا ہے تاہم وہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے بعد وزارت عظمیٰ پر رہتے ہوئے ماں بننے والی دوسری خاتون بن گئی ہیں۔
کیوی وزیر اعظم جیسنڈا ایرڈرن نے تاحال باضابطہ طور پر شادی نہیں کی، ان کے ٹی وی پروڈیوسر کلارک گفورڈ سے دیرینہ تعلقات ہیں، دونوں ایک ساتھ سرکاری رہائش گاہ یعنی نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم ہاؤس میں رہتے ہیں۔ اس موقع پرکیوی میڈیا نے خصوصی نشریات کا اہتمام کیا۔
واضح رہے کہ 1990 میں پاکستان کی سابق اور پہلی خاتون وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے عہدے پر براجمان رہتے ہوئے بڑی بیٹی بختاور بھٹو کو جنم دیا تھا۔