اولمپکس آج جھنڈا اگلے میزبان ریوڈی جنیرو کے سپرد ہوگا
لندن کی رنگارنگ تقریب میں دنیا کے سب سے بڑے اسپورٹس میلے کا اختتام ہوجائیگا.
لندن اتوار کو اولمپکس کا جھنڈا اگلے میزبان ریوڈی جنیرو کے سپرد کردے گا، رنگا رنگ تقریب میں دنیا کے سب سے بڑے اسپورٹس میلے کا اختتام ہوجائے گا، دنیا بھر کے ایتھلیٹس عالمی یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کے بعد وطن واپس لوٹ جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق 27 جولائی کو چکاچوند افتتاحی تقریب سے شروع ہونے والے لندن گیمز اب اتوار کی شب رنگارنگ اختتامی تقریب میں قصہ پارینہ بن جائیں گے، منتظمین آغاز کی طرح عالمی گیمز کے اختتام کو بھی شاندار بنانے کیلیے پُرعزم ہیں،اس بار میزبان ملک کی موسیقی کو اجاگر کرنے پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔
اختتامی تقریب کو بھی دنیا بھر کے لاکھوں نے ناظرین ٹی وی پر دیکھیں گے جبکہ اولمپک پارک بھی 80 ہزار شائقین سے بھرا ہوا ہوگا، اس میں 4100 آرٹسٹ پرفارم کریں گے جس میں 3500 رضاکار اور380 اسکول کے بچے ہونگے، اس تقریب کیلیے ملک کے کئی معروف موسیقاروں کے ساتھ مل کر کام کیا جارہا ہے۔ تقریب کا سب سے اہم جزو اولمپک جھنڈے کی نئے میزبان ریو ڈی جنیرو کو منتقلی ہوگی۔
چار برس قبل جب بیجنگ نے اولمپک فلیگ لندن کو دیا تو اس وقت وہاں پر لندن کی معروف ڈبل ڈیکر بس کو لے جایا گیا تھا جس کی چھت پر سے معروف انگلش فٹبالر ڈیوڈ بیکہم نے فٹبال کو کک لگائی تھی۔ اس لیے امید کی جارہی ہے کہ 2016 اولمپکس کی میزبانی کیلیے اولمپک کا جھنڈا وصول کرتے وقت برازیل بھی اپنی ثقافت کی جھلک پیش کرسکتا ہے۔
لندن کے میئر اولمپک جھنڈا واپس انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی سربراہ جیکس روگ کو دیں گے جو اسے نئے میزبان ریوڈی جنیرو کے میئر کے سپرد کریں گے، اختتامی تقاریب کے بعد پارک کے ایک کونے میں روشن مرکزی مشعل بجھا دی جائے گی۔