کلثوم نوازمکمل طورپرخطرے سے باہرنہیں نوازشریف
کاش میں جمعرات سے پہلے اہلیہ کے پاس آجاتا، نوازشریف
KARACHI:
سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم کی طبیعت قدرے بہترہے پر وہ خطرے سے مکمل طور پر باہر نہیں
سابق وزیراعظم نوازشریف نے غیرملکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کاش میں جمعرات سے پہلے اہلیہ کے پاس لندن آجاتا تو بہترہوتا، اُس وقت وہ کم ازکم اپنے ہوش و حواس میں تھیں، کلثوم نوازکی طبیعت اب قدرے بہترہے تاہم اب بھی وہ مکمل طور پرخطرے سے باہرنہیں ہیں۔
بی بی سے کے نامہ نگارسے بات کے دوران سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ کے لیے دعا کی جائے اوراللہ سب کی خیرکرے۔
کلثوم نوازکے دونوں صاحبزادے حسن اورحسین مسلسل اُن کے ساتھ ہیں تاہم نوازشریف اوربیٹی مریم نوازاسلام آباد کی احتساب عدالت سے اجازت ملنے کے بعد جمعرات کولندن پہنچے تھے۔
واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کوکینسر کی تشخیص ہوئی تھی جب کہ گذشتہ جمعرات کوان کی صحت دل کا دورہ پڑنے کے بعد مزید بگڑ گئی تھی۔