جاپان پر تاریخی فتح سے جنوبی کورین فٹبالرز کا مزہ دوبالا

اولمپکس فٹبال میں پہلی بار برانز میڈل جیتا،فوج میں خدمات انجام دینے سے چھوٹ مل گئی.


AFP August 12, 2012
اولمپکس فٹبال میں پہلی بار برانز میڈل جیتا،فوج میں خدمات انجام دینے سے چھوٹ مل گئی. فوٹو اے ایف پی

لاہور: جاپان پر تاریخی فتح سے جنوبی کوریائی فٹبالرز کا مزہ دوبالا ہوگیا، اولمپکس فٹبال میں پہلی بار برانز میڈل جیتا اور فوج میں خدمات انجام دینے سے بھی چھوٹ مل گئی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا، جاپان بھی 1968 کے بعد پہلی بار برانز میڈل جیتنے کیلیے پُرعزم تھا مگر جنوبی کوریا نے اس کی ایک بھی نہ چلنے دی، آرسنل کے اسٹرائیکر پارک چو ینگ اور کپتان کو جا چیوئل نے گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلائی، انھوں نے جاپان سے گذشتہ برس ایشین کپ میں پنالٹی شوٹ آئوٹ پر اپنی سینئرٹیم کی شکست کا بدلہ بھی لے لیا۔

جنوبی کوریا کی حکومت نے پہلے ہی فٹبالرز سے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ تاریخ کا پہلا فٹبال میڈل جیتنے میں کامیاب رہے تو فوج میں لازمی خدمات انجام دینے کی پابندی سے استثنیٰ دے دیا جائے گا۔ جنوبی کوریا میں ہر نوجوان کو 21 ماہ کیلیے لازمی طور پر فوج میں خدمات انجام دینا پڑتی ہیں۔

جنوبی کوریائی کوچ ہونگ منگ بو کا کہنا ہے کہ فتح کے بعد کھلاڑی خوشیاں مناتے ہوئے کنٹرول سے باہر ہوگئے،انھوں نے ڈریسنگ روم میں ایک دوسرے پر چیزیں اچھالنا شروع کردیں جس پر میں نے باہر رہنا مناسب سمجھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں