افغانستان افغان فورسز کے آپریشن میں کمانڈر سمیت 4 طالبان ہلاک

جنوبی صوبہ زابل میں طالبان کی موجودگی کی اطلاعات پر کارروائی کی گئی.


Online April 30, 2013
جنوبی صوبہ زابل میں طالبان کی موجودگی کی اطلاعات پر کارروائی کی گئی. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

افغان سیکیورٹی فورسز نے جنوبی افغانستان میں جاری چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ایک کمانڈر سمیت 4 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی گورنر نے بتایا ہے کہ افغان فورسز نے کابل سے 340کلومیٹر دور جنوبی صوبہ زابل میں طالبان کی موجودگی بارے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی ضلع نوبہار میں کی گئی اس کارروائی کے دوران ایک مقامی کمانڈر کو اس کے3 ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا گیا۔

 



ملا بخت محمد نیٹ ورک کے خاتمے کیلیے آپریشن 2 گھنٹے تک جاری رہا جس میں سیکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |