نہ کوئی سیاسی ایجنڈا تھا نہ ہوگا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب

غیر جانبدار رہ کر شفاف اور منصفانہ طریقے سے عام انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں گے، ڈاکٹر حسن عسکری


ویب ڈیسک June 22, 2018
ہماری کارکردگی خود غیرجانبداری کی گواہی دے گی، ڈاکٹر حسن عسکری فوٹو: فائل

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت مکمل طور پرغیر جانبدار ہے ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا تھا، نہ ہے اور نہ ہوگا۔

لاہور میں سرکاری افسران سے محکمانہ امور اور انتظامی معاملات پرتبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ نگراں حکومت مکمل طور پرغیرجانبدار ہے، ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا تھا، نہ ہے اور نہ ہوگا، مکمل غیر جانبدار رہ کر شفاف اور منصفانہ طریقے سے عام انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں گے۔ ہماری کارکردگی خود غیرجانبداری کی گواہی دے گی۔

ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سے بے روزگاری، افلاس اور غربت کے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں، یہ تمام شعبے قومی تعمیر نو میں کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی قواعد و ضوابط پر بھی عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ قوانین موجود ہیں، ان پر عملدرآمد کرانا متعلقہ محکموں اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں