سرکاری رہائشی منصوبے اعلیٰ حکومتی شخصیات کے کوٹے پر پابندی

صدر نے بل پر دستخط کردیے، دونوں ایوانوں سے متفقہ طور پر منظور بل کی محرک ن لیگ تھی.

سرکاری پلاٹوں پر اعلیٰ شخصیات کے کوٹے اور صدر، وزیر اعظم و دیگر کے صوابدیدی اختیار ختم. فوٹو: فائل

صدر آصف علی زرداری نے سرکاری رہائشی منصوبوں میں صدر، وزیراعظم، وزراسمیت دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات کے کوٹوں پر پابندی کے بل پر دستخط کر دیے ہیں۔

اس بل کی محرک مسلم لیگ ن تھی اور قومی اسمبلی میں یہ بل2012 میں زاہد حامد اور سینیٹ میں2013 میں سینیٹراسحق ڈار نے پیش کیا تھا۔ دونوں ایوانوں سے متفقہ طور پر منظور ہونے والے بل کو توثیق کیلیے صدرکو بھجوادیا گیا تھا۔ ترجمان ایوان صدرکے مطابق صدر نے سرکاری پلاٹوں کے کوٹوں پر پابندی کے بل پر دستخط کردیے ہیں۔




بل کے تحت تمام سرکاری رہائشی منصوبوں پرسرکاری پلاٹس کے حوالے سے تمام اعلیٰ شخصیات کے کوٹے ختم ہوگئے ہیں اور پلاٹوں کی تقسیم کے بارے میں صدر، وزیراعظم اور دیگر حکومتی شخصیات کے صوابدیدی اختیارات بھی ختم کر دیے گئے ہیں۔
Load Next Story