اساتذہ کو’’عزت ماب‘‘ کہہ کر مخاطب کیاجائے محکمہ ایجوکیشن پنجاب

اساتذہ کو عزت اور احترام دے کر ہی تعلیم کے حوالے سے اپنے اہداف پورے کیے جاسکتے ہیں،مراسلہ


شہر بانو نقوی June 22, 2018
اساتذہ کو عزت اور احترام دے کر ہی تعلیم کے حوالے سے اہنے اہداف پورے کیے جاسکتے ہیں، مراسلہ فوٹوفائل

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ اب اساتذہ کے نام کے ساتھ ''عزت ماب'' لکھا جائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اساتذہ اسکول ایجوکیشن کا اہم حصہ ہیں، اساتذہ کو عزت اور احترام دے کر ہی تعلیم کے حوالے سے اپنے اہداف پورے کیے جاسکتے ہیں لہٰذا اب سے اساتذہ کے ساتھ خط وکتابت میں ان کو ''عزت ماب''کہہ کر مخاطب کیاجائے۔

لاہور محکمہ ایجوکیشن کے اس اقدام پر اساتذہ کی جانب سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اساتذہ کو عزت دینا احسن اقدام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں