انڈر19 ورلڈکپ پاکستان نے افغانستان کو 109 رنز سے مات دیدی
ضیاالحق کی4 وکٹیں،بابراعظم75رنز کی اننگزکھیل کرمین آف دی میچ قرار پائے.
PESHAWAR:
انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ کے ابتدائی معرکے میں پاکستان نے افغانستان کو 109 رنز کے بھاری مارجن سے مات دیدی، میڈیم پیسر ضیاالحق نے 4 وکٹیں لیں،کپتان بابراعظم 75 کی ٹاپ اننگز کھیل کرمیچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے،
محمد نواز نے بھی ففٹی بنائی۔ تفصیلات کے مطابق ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دینے کا فیصلہ افغان ٹیم کو مہنگا پڑگیا، گرین شرٹس نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ پر253رنز اسکور بورڈ پر سجائے، کپتان بابراعظم نے75رنز اسکور کیے،آل رائونڈر محمد نواز اور عمروحید نے چھٹی وکٹ کیلیے 103رنز کی پارٹنرشپ بناکر ٹیم کو قابل قدر مجموعے تک رسائی دلائی،
نواز 66 کی اننگز کھیل کر آئوٹ ہوئے جبکہ عمروحید 43 پر ناقابل شکست رہے، سید شیرزاد اور یامین احمد زئی نے 2،2وکٹیں لیں، جواب میں ضیاالحق کی نپی تلی بولنگ کے سامنے افغان ٹیم 45.1 اوورز میں 144رنز پر ڈھیر ہوگئی،حشمت اللہ شیادی 50 اور محب اللہ پاک 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ضیا نے 30رنز کے عوض 4 وکٹیں لیںجبکہ ظفر گوہر نے25رنز دے کر 2وکٹیں لیں۔
دیگر میچز میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 6 وکٹ سے مات دیدی، سری لنکا کو بنگلہ دیش نے 25رنز سے ہرادیا۔زمبابوے نے پاپوا نیوگنی کیخلاف 104 رنز سے فتح پائی۔پاکستان اپنا دوسرا میچ پیر کو اسکاٹ لینڈ سے کھیلے گا۔