عوام 11مئی کو جمہوریت مخالف قوتوں کو مسترد کردیں بلاول

حکومت الیکشن سے قبل دہشت گردی کے واقعات روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے


April 30, 2013
حکومت الیکشن سے قبل دہشت گردی کے واقعات روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے فوٹو: رائٹرز

پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ عوام 11مئی کو جمہوریت مخالف قوتوں کومسترد کردیں۔

ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے دفاتر پر حملوں کا مقصد اعتدال پسند اورجمہوری قوتوں کو انکے آئینی اور قانونی حقوق سے محروم کرنا ہے۔



بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عام انتخابات سے قبل دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات روکنے کیلیے ٹھوس اقدامات کرے۔انھوں نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کو بے گناہ افراد کی ہلاکت پر سخت صدمہ پہنچا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں