ون ڈے کرکٹ میں دو نئی گیندوں کا استعمال ریورس سوئنگ کیلیے تباہ کن ہے ٹنڈولکر

ریورس سوئنگ تقریبا ختم ہو چکی ہے، وقار یونس


Sports Desk June 22, 2018
ریورس سوئنگ تقریبا ختم ہو چکی ہے، وقار یونس

سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر نے ون ڈے کرکٹ میں دو گیندوں کے استعمال کو ریورس سوئنگ کیلیے تباہ کن قرار دیدیا۔

بھارتی اسٹار کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ "ایک روزہ کرکٹ میں دو نئی گیندوں کا استعمال تباہی کی ایک مکمل ریسیپی ہے کیونکہ کوئی گیند بھی اتنی پرانی نہیں ہو پاتی کہ اس سے ریورس سوئنگ ہو سکے، ہم نے کافی عرصے سے ون ڈے میں ریورس سوئنگ نہیں دیکھی جو آخری اوورز کا ایک لازمی حصہ ہے۔"

پاکستان کے سابق اسپیڈ سٹار اور ریورس سوئنگ کے ماہر وقار یونس نے بھی سچن ٹنڈولکر کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ" یہی وجہ ہے کہ ہم بہت زیادہ اٹیکنگ فاسٹ بولرز پیدا نہیں کرسکے، بولرز کی اپروچ بہت دفاعی ہوچکی ہے جو ہمیشہ تبدیلیوں کی جانب دیکھتی رہتی ہے، آپ کے ساتھ مکمل متفق ہوں کہ ریورس سوئنگ تقریبا ختم ہی ہو چکی ہے۔"

انگلش پیسر سٹورٹ براڈ نے کہا کہ " میں ریورس سوئنگ کو دیکھ کر بہت پرجوش ہو جاتا ہوں، میں چاہوں گا کہ سفید گیند کی کرکٹ میں ریورس سوئنگ دوبارہ واپس آئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |