پی ٹی آئی کی ٹکٹوں سے محروم خواتین کا لاہور سیکرٹریٹ میں ہنگامہ

ہمارے مستقبل سے کیوں کھیلا ہمیں فہرست سے ’’کیوں نکالا‘‘، ناراض خواتین کا احتجاج


ویب ڈیسک June 22, 2018
قیادت لسٹوں میں ردوبدل کرنے پر عالیہ حمزہ کو پارٹی سے نکالے، ناراض خواتین کا مطالبہ .فوٹو : اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹوں سے محروم خواتین نے لاہور میں چیئرمین سیکرٹریٹ میں ہنگامہ برپا کردیا۔

تحریک انصاف میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر ٹکٹوں کا تنازع ہنگامہ آرائی تک پہنچ گیا اور پی ٹی آئی کی ٹکٹوں سے محروم خواتین نے لاہور میں چیئرمین سیکرٹریٹ میں ہنگامہ برپا کردیا۔ خواتین مخصوص نشستوں کی فہرست بنانے والی پارٹی رہنما عالیہ حمزہ کے کمرے میں گھس گئیں اور ان کا گھیراؤ کرکے انہیں کھری کھری سنائیں۔

احتجاجی خواتین کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کو الیکشن جتوا کر عالیہ حمزہ کو ہماری ماں بنادیا، عالیہ حمزہ ٹکٹوں میں ردوبدل کی ذمہ دارہیں، قیادت لسٹوں میں ردوبدل کرنے پر انہیں پارٹی سے نکالے، ہمارے مستقبل سے کیوں کھیلا، ہمیں فہرست سے ''کیوں نکالا'' جواب دو، کیا ہم نے کام نہیں کیا؟

خواتین کا غصہ بڑھا تو عالیہ حمزہ نے گارڈز اور مردا نہ اسٹاف کو طلب کرلیا جنہوں نے عالیہ حمزہ کو بچا کر خواتین کے گھیرے سے نکالا، اس دوران احتجاج کرنے والی پی ٹی آئی کی خواتین ان کے خلاف شدید نعرے بازی کرتی رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔