جواین ویگنر نے کراچی میں نئی امریکی قونصل جنرل کی ذمے داریاں سنبھال لیں
جواین ویگنر امریکا کی فارن سروس کی سینئر رکن ہیں۔
جواین ویگنر (JoAnne Wagner)نے کراچی میں نئی امریکی قونصل جنرل کے طور پر ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔
جواین ویگنر امریکا کی فارن سروس کی سینئر رکن ہیں۔ ویگنر نے حال ہی میں واشنگٹن میں بورڈ آف ایگزامنرز میں خدمات انجام دی ہیں جو امریکا کے لیے نئے سفارت کاروں کا انتخاب کرتا ہے۔
اس سے قبل قونصل جنرل ویگنر یوکرین کے دارالحکومت کیف میں امریکی معاون رابطہ کار تھیں۔ وہ پاکستان سے متعلق امور کی ڈپٹی ڈائریکٹر، کابل میں امریکی سفارت خانے میں سیاسی و عسکری امور کی ڈپٹی کونسلراور برونڈی میں امریکی سفارت خانے میں ڈپٹی چیف آف مشن رہ چکی ہیں۔
جواین ویگنر نے سینٹ لوئی یونیورسٹی آف لا سے قانون میں ڈاکٹریٹ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نیشنل وار کالج سے نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔