ورلڈکپ میچ جاپانی شائقین ٹی وی اسکرین سے جڑے رہے
جیسے ہی وقفہ آیا شائقین نے باتھ رومز کا رخ کیا۔
کولمبیا سے ورلڈ کپ میچ کے دوران جاپانی شائقین فٹبال کی اکثریت ٹی وی اسکرین سے جڑی رہی، ہاف ٹائم پر بیشتر نے باتھ روم کا رخ کیا جس سے شہر میں پانی کا استعمال اس دوران خاصا بڑھ گیا۔
شہر کے واٹرورکس ڈپارٹمنٹ نے اپنی رپورٹ میں اس واقعے کا ذکر کیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ میچ کے ابتدائی 45 منٹ تک لوگ ٹی وی اسکرین کے سامنے سے ہٹنے کو تیارنہیں ہوئے لیکن جیسے ہی وقفہ آیا انھوں نے باتھ رومز کا رخ کیا، اس دوران ٹوکیو میں پانی کے استعمال میں 24 فیصد اضافے کو نوٹ کیاگیا۔
واضح رہے کہ جاپانی ٹیم اب اتوار کو سینیگال کیخلاف میدان سنبھالے گی، شہری انتظامیہ نے اس دوران بھی پانی کی سپلائی برقرار رکھنے کیلیے خاطرخواہ تیاری کرلی ہے۔