سری لنکن لیگ آفریدی کی ٹیم کو خراب موسم اور بارش لے ڈوبی

آل رائونڈرکے18رنز،کوئی وکٹ نہ ملی، احمد شہزاد صفر کی خفت کا شکار ہوئے.


Sports Desk August 12, 2012
آل رائونڈرکے18رنز،کوئی وکٹ نہ ملی، احمد شہزاد صفر کی خفت کا شکار ہوئے (فوٹو ایکسپریس)

سری لنکن پریمیئر ٹوئنٹی 20 لیگ کے افتتاحی میچ میں پاکستانی آل رائونڈر شاہد آفریدی کی ٹیم روہونا رائلزکو خراب موسم اور بارش لے ڈوبی، اسٹار کرکٹر نے 18رنز بنائے جبکہ کوئی وکٹ نہیں لے پائے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹوئنٹی 20 پریمیئر لیگ کے افتتاحی میچ میں روہونا رائلز کو ناجینا ہیرا ناگاس نے ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 5رنز سے ہرادیا، روہونا کی ٹیم 134رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی،لاہیرو تھریمانے 33 گیندوں پر 34رنز بناکر ٹاپ اسکورر بنے، ڈینیئل ہیرس 19 اور شاہد آفریدی18رنز کے ساتھ نمایاں رہے، شمندا ایرنگا نے 4 اوورز میں 15رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو واپسی کے پروانے تھمائے، اسپنر اجنتھامینڈس نے 3وکٹوں کیلیے 34رنز دیے،

ناجیناہیرا ناگاس کو بارش سے متاثرہ میچ میں 5رنز سے فاتح قرار دیاگیا،کھیل روکے جانے تک ناجینا ہیرا نے 12 اوورز میں 2وکٹ پر 77رنز بنائے تھے، ڈی ایل کے تحت مرتب کیے جانے والے ہدف میں انھیں فتح کیلیے اتنے اوورز میں 73 رنز درکار تھے، اڈارا جیاسندرا نے 25 اور ٹریوس برٹ نے 33رنز ناٹ آئوٹ بنائے، پاکستانی اوپنر احمد شہزاد گولڈن ڈک کا شکار ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں