عید پر بینکوں کو 363 ارب کے نئے نوٹ فراہم کیے گئے

گزشتہ سال کی نسبت 50 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔


Business Desk June 23, 2018
گزشتہ سال کی نسبت 50 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ فوٹو : فائل

اسٹیٹ بینک نے عید سے قبل ذیلی ادارے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے 16 فیلڈ دفاتر کے ذریعے مختلف مالیتوں کے مجموعی طور پر 363 ارب روپے کے نئے نوٹ بینکوں فراہم کیے جن میں عوام کو براہ راست دیے گئے 53 ارب کے نئے نوٹ بھی شامل ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق ایس ایم ایس سروس 8877 ملک کے 132 شہروں میں بینکوں کی 1500 سے زائد برانچوں اور ایس بی پی بی ایس سی کے 16 فیلڈ دفاتر کے ذریعے چلائی گئی، عیدسے قبل 2.2 ملین سے زائد لوگوں نے سہولت استعمال کی، اس طرح گزشتہ سال کی نسبت 50 فیصد اضافہ دیکھا گیا، اے ٹی ایم کیلیے بینکوں کو بڑی مالیتوں کے نئے نوٹ بھی کافی مقدار میں دیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں