جرمنی پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے آج سوئیڈن سے مقابلہ ہوگا
بیلجیئم کا تیونس سے سامنا،جنوبی کوریااور میکسیکو کی ٹیمیں بھی آمنے سامنے
فٹبال ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن جرمنی پرخطرات کے بادل منڈلانے لگے جب کہ ٹیم آج سوئیڈن کیخلاف بقا کی جنگ لڑے گی۔
ایونٹ سے قبل جرمنی کو 56 برسوں میں ورلڈ کپ کا دفاع کرنے والی پہلی ٹیم کے طور پر دیکھا جارہا تھا لیکن مایوس کن آغاز نے ماہرین فٹبال کو رائے بدلنے پر مجبورکردیا، سوئیڈن سے مقابلے کو جرمن ٹیم ڈائریکٹر اولیور بیہروف نے بھی پہلے فائنل سے تشبیہ دے دی ہے۔
سابق انٹرنیشنل جرمن پلیئرز نے ٹی وی شوز میں میسوٹ اوزل اور سمیع خدیرا جیسے پلیئرز کو اگلے میچز میں باہر بٹھانے کا مطالبہ بھی کیا، جس کے بعد ان کھلاڑیوں پر بہتر پرفارمنس کیلیے دباؤ بڑھ گیا ہے۔
گروپ ' ایف ' کا دوسرا میچ جنوبی کوریا اور میکسیکو کے درمیان کھیلا جائیگا، کورین ٹیم کو ابتدائی مقابلے میں سوئیڈن کے ہاتھوں 1-0 سے شکست ہوچکی ہے، لہذا ان کیلیے بھی اس مقابلے میں کامیابی بہت اہمیت رکھتی ہے۔
اسٹرائیکر سون ہیونگ مین سے ٹیم کو محمد صلاح، کرسٹیانو رونالڈو اور ہیری کین کی طرح توقعات وابستہ ہیں۔ سون ابتدائی میچ میں شکست کا ذمہ دار خود کو سمجھتے ہیں،
انھوں نے کہا کہ میں اپنی پرفارمنس سے خاصا مایوس ہوا اور ساتھیوں سے انتہائی معذرت خواہ ہوں، میں سوئیڈن کیخلاف گیند کو جال کی راہ نہیں دکھا پایا اور یہ میری غلطی ہے۔
آج گروپ ' جی ' میں بیلجیئم کا سامنا تیونس سے ہو گا ، ریڈ ڈیولز کی عرفیت رکھنے والی بیلجیئم کی ٹیم نے ابتدائی مقابلے میں پناما کو 3-0 سے قابو کیا تھا، وہ مزید کامیابی ملنے پر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ یقینی بنا سکتی ہے، ایڈن ہیزارڈ ایک بار پھر عمدہ کھیل پیش کرنے کیلیے تیار ہیں، بیلجیئم اپنا آخری گروپ میچ 28 جون کوانگلینڈ سے کھیلے گا لیکن اس کی کوشش ہے کہ تیونس کو زیر کرتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ یقینی بنالے۔