ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی آف شور کمپنی کے مالک نکلے

انکشاف ہوا ہے کہ پاناما میں ان کی میگا اسٹار انٹرپرائز کے نام سے ایک اور آف شور کمپنی ہے۔


خبر ایجنسی June 23, 2018
انکشاف ہوا ہے کہ پاناما میں ان کی میگا اسٹار انٹرپرائز کے نام سے ایک اور آف شور کمپنی ہے۔ فوٹو: فائل

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر اور کپتان لیونل میسی ایک اور مشکل میں پھنس گئے اور پاناما لیکس کی نئی دستاویز میں اسٹار فٹبالر آف شور کمپنی کے مالک نکلے ہیں۔

دو سال قبل جاری کیے گئے پاناما پیپرز نے دنیا بھر میں ہنگامہ برپا کردیا تھا جس میں پاکستان سمیت دنیا کے متعدد حکمرانوں اور سیاستدانوں سمیت معروف شخصیات کی آف شور کمپنیوں کا انکشاف کیا گیا تھا، پاناما پیپرز کی اب دوبارہ نئی تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس میں میسی کی آف شور کمپنی کا انکشاف ہوا ہے، لیونل میسی اور ان کے والد کے خلاف پہلے ہی اسپین میں ٹیکس چوری کا مقدمہ چل رہا ہے اور اب نئی آف شور کمپنی سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

میسی پر الزام ہے کہ ان کی یوراگوئے اور بیلز میں آف شور کمپنیاں ہیں اور اب انکشاف ہوا ہے کہ پاناما میں ان کی میگا اسٹار انٹرپرائز کے نام سے ایک اور آف شور کمپنی ہے جب 2016 میں میسی سے اسٹار انٹرپرائز کے متعلق سوال کیا گیا تھا تو انھوں نے کہا تھا کہ یہ کمپنی کام نہیں کر رہی لیکن پاناما پیپرز کی دستاویزات نے ان کے دعووں کو غلط ثابت کردیا ہے تاہم میسی کے وکیل کا کہنا ہے کہ یہ ایک پرانا معاملہ ہے جو کارپوریٹ اسکیم کا حصہ تھا اور اس کے مقدمے کا فیصلہ پہلے ہی سنایا جا چکا ہے، یہ کمپنی اب کام نہیں کر رہی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں