بلوچستانگیس پائپ لائن دھماکے سے تباہکراچی کو گیس کی سپلائی معطل

تخریب کاروں نے سوئی سے کراچی جانیوالی 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو نشانہ بنایا


ویب ڈیسک April 30, 2013
تخریب کاروں نے سوئی سے کراچی جانیوالی 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو نشانہ بنایا فوٹو : فائل

ڈیرہ الہ یار کے قریب تخریب کاروں نےگیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دی، جس سے کراچی کو گیس کی سپلائی معطل ہو گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تخریب کاروں نے سوئی سے کراچی جانیوالی 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو نشانہ بنایا جس کے نیتجے میں دھماکے سے گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

حکام کے مطابق پائپ لائن تباہ ہونے سے کراچی کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی ہے جبکہ گیس پائپ لائن کی مرمت کے لئے امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور جلد از جلد پائپ لائن کی مرمت کا مکمل کرلیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں