کراچیپولیس اور رینجرزکا مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن24 افراد گرفتار

گرفتار افراد قتل، اقدام قتل ، اغوا برائے تاوان ، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں،پولیس


ویب ڈیسک April 30, 2013
گرفتار افراد قتل، اقدام قتل ، اغوا برائے تاوان ، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں،پولیس فوٹو : فائل

گزری میں پولیس اور رینجرزنے مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 24 افراد کو حراست میں لے لیا۔

کراچی میں جرائم پیشہ افرادکی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کےلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے ، مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہیں ، گزری میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پررینجرز اور پولیس نے مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن کیا، جس میں بڑی تعداد میں اہلکاروں نے حصہ لیا۔

آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے تلاشی لی گئی جس کے دوران 24 مشتبہ افرادکوحراست میں لیاگیا۔پولیس کے مطابق گرفتار افراد قتل، اقدام قتل ، اغوا برائے تاوان ، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں