چیف جسٹس کا چانڈکا ٹیچنگ اسپتال لاڑکانہ کی ابتر صورتحال پر اظہار برہمی

اسپتال میں سائلین بھی سکیورٹی حصار توڑ کرچیف جسٹس کے سامنے پہنچ گئے اور مسائل بیان کئے


ویب ڈیسک June 23, 2018
پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے چانڈکا پل پراحتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا: فوٹو: فائل

چیف جسٹس نے چانڈکا ٹیچنگ اسپتال کا دورہ کیا اورابترحالت پر ایم ایس پر برہمی کا اظہار کیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے لاڑکانہ کے چانڈ کا ٹیچنگ اسپتال کا دورہ کیا۔ اسپتال کے آئی سی یو، یورولوجی وارڈ سمیت لیبارٹری کی ابترصورتحال پرچیف جسٹس نے ایم ایس پرشدید برہمی کا اظہارکیا۔ اسپتال میں سائلین بھی سکیورٹی حصارتوڑکرچیف جسٹس کے سامنے پہنچ گئے اورمسائل بیان کئے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے چانڈکا پل پراحتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ احتجاج کرنے والے پیپلزپارٹی کے مقامی رہنماؤں اورکارکنوں کی جانب سے بھٹوریفرنس کیس کا فیصلہ فوری سنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ مظاہرین نے مزید مطالبہ کیا کہ ذوالفقارعلی بھٹو قتل کیس کو عدالتی قتل قراردیا جائے اورشہید بینظیر بھٹو کے قاتل آزاد کیوں ہیں جس کا چیف جسٹس نوٹس لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |