مشرف فرار کیس وزارت داخلہ کوآئی جی سے متعلق رپورٹ 6 مئی تک پیش کرنیکا حکم
آئی جی اسلام آباد کے خلاف انکوائری کے لیے 3 سینیئربیورکریٹس پرمشتمل پینل بنا دیا گیا ہے، ڈپٹی اٹارنی جنرل
ہائی کورٹ نے مشرف فرارکیس میں وزارت داخلہ کوآئی جی کے خلاف کارروائی سے متعلق رپورٹ 6 مئی تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس شوکت صدیقی نے آئی جی اسلام آباد بنیامین کے خلاف کارروائی کے معاملے پرسماعت کی، دوران سماعت عدالت نے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کے پیش نہ ہونے پرناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ان کوفوری پیش ہونے کا حکم دیا، اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آئی جی اسلام آباد کے خلاف انکوائری کے لیے 3 سینیئربیورکریٹس پرمشتمل پینل بنا دیا گیا ہے جن میں قمرزمان چوہدری ، شاہد رشید اورشاہد اللہ بیگ شامل ہیں۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ نئے آئی جی اسلام آباد کے لیے بھی تین نام بھجوائے گئے ہیں، اس موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ بھی عدالت میں پیش ہوگئے جس کے بعد عدالت نے وزارت داخلہ کو بنیامین کے خلاف کارروائی سے متعلق رپورٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی۔