غداری کیس قومی مفاد میں مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ نہ چلایا جائے وکیل

غداری کا مقدمہ صرف وفاق ہی درج کرواسکتا ہے ، عدالت نے حکم دیا تو پیچیدگیاں پیدا ہوں گی، مشرف وکیل


ویب ڈیسک April 30, 2013
غداری کا مقدمہ صرف وفاق ہی درج کرواسکتا ہے ، عدالت نے حکم دیا تو پیچیدگیاں پیدا ہوں گی، مشرف وکیل فوٹو فائل

غداری کیس کی سماعت کے موقع پر سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل ابراہیم ستی نے سپریم کورٹ میں کہا ہے کہ قومی مفاد میں پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ نہ چلایا جائے ۔

جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے غداری کیس کی سماعت کی، دوران سماعت وکیل ابراہیم ستی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں قومی مفاد کے پیش نظر سابق صدر نکسن کو معافی دی گئی جس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ آپ کا کہنا ہے کہ سابق صدر کے خلاف قومی مفاد کے پس منظر میں مقدمہ نہ چلائیں۔

اس موقع پر وکیل ابراہیم ستی نے کہا کہ 1973 کے آئین کے بعد آج تک کسی حکومت نے غداری کا مقدمہ نہیں چلایا،غداری کا مقدمہ صرف وفاق ہی درج کرواسکتا ہے ، عدالت نے حکم دیا تو پیچیدگیاں پیدا ہوں گی، ان کا کہنا تھا کہ عدالت بااختیار ہے چاہےگی تو پوری فیڈریشن اس کے سامنے کھڑی ہو سکتی ہے، جواب میں جسٹس جواد کا کہنا تھا کہ ابھی تک عدالت کے سامنے فیڈریشن کھڑی نہیں ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |