اکبر بگٹی قتل کیس عدالت نے پرویز مشرف سےتفتیش کی اجازت دے دی

ڈی ایس پی کوئٹہ ندیم کی قیادت میں تفتیشی ٹیم سب جیل چک شہزاد میں سابق صدر کو شامل تفتیش کرکے بیان ریکارڈ کرے گی.


ویب ڈیسک April 30, 2013
ڈی ایس پی کوئٹہ ندیم کی قیادت میں تفتیشی ٹیم سب جیل چک شہزاد میں سابق صدر کو شامل تفتیش کرکے بیان ریکارڈ کرے گی ۔ فوٹو فائل

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے کوئٹہ پولیس کو نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت دے دی۔

جج حبیب الرحمان کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت کوئٹہ پولیس نے سابق صدرپرویز مشرف کے بے نظیر قتل کیس میں جسمانی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر عدالت سے استدعا کی کہ اکبر بگٹی کیس میں سابق صدر سے تفتیش کرنے کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے جس پر عدالت نے سابق صدر کے فوری جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے مشرف کو کیس میں شامل تفتیش کرنے کی اجازت دے دی، ڈی ایس پی کوئٹہ ندیم کی قیادت میں تفتیشی ٹیم سب جیل چک شہزاد میں سابق صدر کو شامل تفتیش کرکے بیان ریکارڈ کرے گی جس کے بعد بیان کی روشنی میں جسمانی ریمانڈ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |