کراچی درندہ صفت شخص نے بیوی اور3 بچوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی

خاندان کے سربراہ نے بیوی ، بیٹی اور2بیٹوں کو گولی مارنے کے بعد خود بھی خود کشی کرلی، پولیس


ویب ڈیسک April 30, 2013
خاندان کے سربراہ نے بیوی ، بیٹے اور بیٹی کو گولی مارنے کے بعد خود بھی خود کشی کرلی، پولیس فوٹو ایکسپریس نیوز

ڈیفنس فیز فور میں درندہ صفت شخص نے بیوی، بیٹی اور2 بیٹوں کو قتل کرکے خود بھی خود کشی کرلی۔

ایکسپرییس نیوز کے مطابق واقعہ ڈیفنس فیز فور یثرب امام بارگاہ کے عقب میں واقع بنگلے میں پیش آیا، پولیس کے مطابق گھر کے سربراہ عبدالجواد درانی نے بیوی اور 3 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی، مقتولین میں 13 سال کا بیٹا ریحان، 10 سال کی بیٹی رمیم، ایک سال کا بیٹا حارث اور بیوی وجیہہ شامل ہیں جبکہ عبدالجواد درانی سانگھڑ شوگر مل کے سی ای او تھے۔

پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ واقعہ گھریلو چپقلش کا شاخسانہ ہے، ہلاک ہونے والے تمام افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، پولیس اور دیگر تفتیشی اداروں نے بنگلے کے اندر سے شواہد اکھٹے کرکے تفتیش شروع کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |