افغانستان میں کارگو طیارہ گرکر تباہ 7 افراد ہلاک

حادثے کے وقت علاقے میں شدت پسندوں کی جانب سے کسی بھی قسم کی کارروائی کی اطلاع نہیں ملی، نیٹو


ویب ڈیسک April 30, 2013
کارگو طیارہ بگرام ایئربیس سے اڑنے کے کچھ دیر بعد ہی گرکر تباہ ہوگیا، غیرملکی خبر رساں ایجنسی فوٹو: اے ایف پی

افغانستان کے دارالحکومت کے قریب کارگو طیارہ گرنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔


غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بگرام ایئر بیس سے اڑان بھرنے والا کارگو طیارہ کچھ دیر بعد ہی گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 7افرد ہلاک ہوگئے۔

نیٹو ترجمان نے کارگو طیارہ گرکر تباہ ہونے اوراس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا،ترجمان کا کہنا تھا کہ حادثے کے وقت علاقے میں شدت پسندوں کی جانب سےکسی قسم کی کارروائی کی اطلاع نہیں ملی۔ نیٹو ترجمان کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ امریکا میں نیشنل ایئر کارگو کمپنی کی ملکیت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں