پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کو میڈیا پر اختلافی باتیں نہیں کرنی چاہئیں جہانگیر ترین

ٹکٹوں کے حوالے سے بہت دباؤ ہے تاہم جیتنے والوں کو ٹکٹ دیئے جارہے ہیں، رہنما پی ٹی آئی


ویب ڈیسک June 23, 2018
ٹکٹوں کے حوالے سے بہت دباؤ ہے تاہم جیتنے والوں کو ٹکٹ دیئے جارہے ہیں، رہنما پی ٹی آئی فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو میڈیا پر اختلافی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔

لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ نئے پاکستان کیلئے عمران خان کو وزیراعظم بنانا ہے جن کی قیادت میں پنجاب اور وفاق میں حکومت بنائیں گے، نوے فیصد ٹکٹس پرامن طور پر جاری کردیے گئے ہیں اور باقی 10 فیصد بھی دیے جارہے ہیں، ہم پر ٹکٹوں کے حوالے سے بہت دباؤ ہے، سب سے زیادہ لوگوں کی خواہش ہے کہ تحریک انصاف کے ٹکٹ ملے، ایسے لوگوں کو ٹکٹ دیئے جارہے ہیں جو جیت سکتے ہیں، ٹکٹ ملنے والوں کی فہرست آج یا کل جاری ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری

پی ٹی آئی کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی کے ساتھ ہونے والی لفظی گولہ باری پر جہانگیر ترین نے کہا کہ کل شاہ محمود نے جو باتیں کیں انہیں نہیں کرنی چاہئیں تھیں، پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے درمیان ایسی باتیں نہیں ہونی چاہئیں بلکہ اپنے فیصلے بند کمروں میں بیٹھ کر کرنے چاہئیں، میڈیا پر کسی کی ذات کو نشانہ بنانا غیرمناسب ہے، میں نے شاہ محمود قریشی کے جواب میں پریس کانفرنس نہیں کی، کل اہم شخصیات کی حمایت کے موقع پر سوال پوچھے گئے تو شاہ محمود سے متعلق بات ہوگئی۔

جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ میرا بیٹا آکسفورڈ میں پڑھائی میں مصروف ہے، میں الیکشن نہیں لڑرہا ، میرا بیٹا الیکشن نہیں لڑرہا، مگر ہر امیدوار میرا اپنا ہے، سیاست میں ڈیڈلاک بھی آتے ہیں اور ختم بھی ہوجاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |