لاپتا افراد کیس آئی ایس آئی اور ایم آئی کے صوبائی سربراہان طلب

چیف جسٹس ثاقب نثار کل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لاپتا افراد کیس کی سماعت کریں گے


ویب ڈیسک June 23, 2018
چیف جسٹس ثاقب نثار کل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لاپتا افراد کیس کی سماعت کریں گے فوٹو:فائل

سپریم کورٹ نے لاپتا افراد کیس میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے صوبائی سربراہان کو طلب کرلیا۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کل اتوار کو چھٹی کے روز بھی عدالت لگائیں گے اور سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لاپتا افراد کیس کی سماعت کریں گے۔ سپریم کورٹ نے کل سماعت میں ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ کے ساتھ ساتھ آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے صوبائی سربراہان کو بھی طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاپتہ افراد کیس؛ خفیہ اداروں نے عدالت سے سچ نہیں بولا، سپریم کورٹ

لاڑکانہ میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے سیشن کورٹ کا دورہ کیا اورمختلف سماعتوں کا جائزہ لیا۔ چیف جسٹس کی لاڑکانہ آمد کے موقع پر لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے اپنے پیاروں کی بازیابی کےلیے احتجاجی مظاہرہ کیا اور چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس، ڈی جی رینجرز سندھ سمیت دیگر اداروں کے افسران کو کل 12 بجے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |