عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل مسترد

ٹریبونل نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا


ویب ڈیسک June 23, 2018
ٹریبونل نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جانے کے خلاف اپیل مسترد کردی گئی۔

کراچی کے حلقہ این اے 243 میں چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جانے کے خلاف جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے اعتراضات کی سماعت ہوئی۔

جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکریٹری عبدالوہاب بلوچ نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان 5 سال رکن قومی اسمبلی رہے لیکن کاغذات نامزدگی میں کوئی ترقیاتی کام ظاہر نہیں کیا، انہوں نے برطانیہ، مالدیپ، دبئی اور بھارت کے دورے کیے، لیکن اخراجات کی تفصیلات نہیں بتائی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کردیا

درخواست گزار نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنی بیٹی سے متعلق معلومات فراہم نہیں کیں، وہ صادق و امین نہیں رہے انہیں نااہل کیا جائے، وہ دھرنا کیسز میں مفرور رہے، ایسا شخص وزیر اعظم بننے کا سوچ رہا ہے، جب کہ انہوں نے حلف نامے پر بھی دستخط نہیں کیے تاکہ بوقت ضرورت موقف تبدیل کیا جاسکے۔ اپیل کی سماعت کے بعد ٹریبونل نے عمران خان کے خلاف اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا۔

واضح رہے کہ عمران خان قومی اسمبلی کے پانچ حلقوں سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جن میں کراچی کا حلقہ این اے 243 بھی شامل ہے جہاں جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ عبدالوہاب بلوچ ان کے مدمقابل ہیں۔ عمران خان کے کاغذات نامزدگی این اے 131 لاہور، این ے 243 کراچی اور این اے 35 بنوں سے منظور جب کہ این اے 53 اسلام آباد اور این اے 95 میانوالی سے مسترد کردیے گئے ہیں جس کے خلاف انہوں نے اپیلیں دائر کی ہوئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |