پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 71 پیسے کی کمی نوٹیفکیشن جاری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 97 روپے 59 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔


ویب ڈیسک April 30, 2013
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔ فوٹو: فائل

JAMSHORO: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 71 پیسے فی لیٹر کی کمی کردی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 4 روپے 71 پیسے کمی کے بعد 97 روپے 59 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 53 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 106 روپے 6 پیسے ہوگئی۔ اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 4 روپے 22 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 89 روپے 6 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 4 روپے 9 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 94 روپے 17 پیسے اور ہائی اوکٹین کی قیمت 8 روپے 40 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 123 روپے 57 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

واضح رہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق سمری وزارت پیٹرولیم کوارسال کی تھی جس میں پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 37 پیسے، ایچ او بی سی کی قیمت میں 8 روپے 46 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے کی کمی کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 6 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 91 پیسے کمی کی بھی سفارش کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |