نیپرا نےبجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا

مارچ میں ڈیزل سےبڑی مقدارمیں بجلی پیداکی گئی جس کی وجہ سےپیداواری لاگت 22روپےفی یونٹ بڑھ گئی،سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی


ویب ڈیسک April 30, 2013
بجلی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق جولائی کے بعد ہوگا، نیپرا فوٹو : فائل

KARACHI: نیپرانے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 34 پیسے یونٹ کا اضافہ کردیا، اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا کی عوامی سماعت کے دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مؤ قف اختیارکیا کہ مارچ کے مہینے میں ڈیزل سے بڑی مقدارمیں بجلی پیدا کی گئی جس کی وجہ سے پیداواری لاگت 22 روپے فی یونٹ بڑھ گئی جبکہ 23 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز اور چوری کی نذر ہوگئی، ایجنسی کا کہنا تھا کہ 6 ہزار گیگاواٹ بجلی کی پیداواری لاگت 54 ارب سے بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی جائے۔

نیپرا نے درخواست منظور کرتے ہوئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپیہ 34 پیسے اضافے کی اجازت دے دی، بجلی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق جولائی کے بعد ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں