ماہ نور بلوچ کی تصاویر سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل

ماہ نور بلوچ نے آج سے تقریباً 25 برس قبل ڈرامہ سیریل ’ماروی‘سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیاتھا

نئی تصاویر میں ماہ نور بلوچ پہلے سے زیادہ حسین اور خوبصورت نظر آرہی ہیں، فوٹو:سوشل میڈیا

پاکستان کی صدابہار اداکارہ ماہ نور بلوچ کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جن میں وہ پہلے سے بھی زیادہ حسین اور جوان نظر آرہی ہیں۔

48 سالہ اداکارہ ماہ نور بلوچ کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی ان اداکاراؤں میں ہوتاہے جن پروقت کا کوئی اثر نہیں ہوتااور وہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھاپے کی جانب جانے کے بجائے مزید حسین اورجوان نظر آتی ہیں۔



1993 میں آج سے تقریباً 25 برس قبل ڈرامہ سیریل 'ماروی'سے اپنے فنی سفر کا آغاز کرنے والی خوبرو اداکارہ ماہ نور بلوچ خوبصورتی میں آج بھی کئی نوجوان اداکاراؤں کو مات دیتی نظر آتی ہیں۔ ماہ نور بلوچ فی الحال تو کسی ڈرامے میں نظر نہیں آرہیں لیکن ان کی تصاویرنے ایک بار پھر سوشل میڈیا پردھوم مچادی ہے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: ماہ نور بلوچ کے نئے روپ نے دھوم مچادی



حال ہی میں ماہ نور بلوچ کی اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ چند تصاویر وائرل ہوئی ہیں جن میں وہ مزید جوان اور حسین نظر آرہی ہیں۔ یہ تصاویر فلم''میں ہوں شاہد آفریدی''کی شوٹنگ کے دوران لی گئی تھیں۔



دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہ نور بلوچ ایک شادی شدہ بیٹی لیلیٰ حمید کی ماں ہیں تاہم وہ اپنی بیٹی کی ماں کم بہن زیادہ لگتی ہیں۔
Load Next Story