کراچی سمیت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر نہیں چیف جسٹس

ملک میں پُرامن فضا قائم کی جائے تاکہ شہری انتخابات میں حصہ لے سکیں، چیف جسٹس

ملک میں پُرامن فضا قائم کی جائے تاکہ شہری انتخابات میں حصہ لے سکیں، چیف جسٹس فوٹو: فائل

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی سمیت خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہترنہیں، الیکشن کمیشن آزادانہ اور شفاف انتخابات کے لئے امن وامان کو یقینی بنائے۔


چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے انتخابی اصلاحات کیس کی سماعت کی،سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کراچی اور کوئٹہ سمیت ملک کے 3 صوبوں میں امن وامان کی صورت حال بہتر نہیں، پنجاب میں امن کی صورتحال بہتر ہے وہاں ہر جماعت اپنے انتخابی جلسے کر رہی ہے،جس کا سہرا نگراں صوبائی حکومت کے سرجاتا ہے۔ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن امن وامان پر توجہ دے رہی ہے تاہم اس حوالے سے کئے گئے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، الیکشن کمیشن کو ایسا کوئی حکم نہیں دینا چاہتے جس سے ان کی حوصلہ شکنی ہو،ملک میں پُرامن فضا قائم کی جائے تاکہ شہری انتخابات میں حصہ لے سکیں، کیس کی مزید سماعت 2 ہفتوں کے لئے ملتوی کردی گئی۔
Load Next Story