گلوکار علی ظفراور میشا شفیع کیس میں نیا موڑ
علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف 100 کڑور ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔
معروف گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف 100 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔
معروف پاکستانی گلوکار واداکار علی ظفر اور گلوکارہ میشا شفیع کے درمیان عدالتی جنگ شدت اختیار کر گئی، گلوکار کی جانب سے بھیجے گئے پچھلے لیگل نوٹس کا تسلی بخش جواب نہ دینے پر علی ظفر نے سیشن کورٹ میں میشا شفیع کے خلاف 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ علی ظفر نے میشا شفیع کو 100 کروڑ کا لیگل نوٹس بھجوا دیا
علی ظفر نے ایڈووکیٹ خواجہ طارق رحیم کہ وساطت سے سیشن کورٹ لاہور میں دعویٰ دائر کیا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراساں کرنے سے متعلق جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے۔ درخواست گزار کے مطابق میشا شفیع نے محض سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے علی ظفر پر الزامات لگائے۔
نوٹس میں میں یہ نقطہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ میشا شفیع نے لیگل نوٹس کے باوجود معافی نہیں مانگی لہذا عدالت میشا شفیع کو ایک ارب روپے کا ہرجانہ ادا کرنے کا حکم جاری کرے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ میشا شفیع کا ایک بار پھر علی ظفر پر جنسی ہراسانی کاالزام
واضح رہے علی ظفر نے میشا شفیع کو 100 کروڑ کا لیگل نوٹس بھجوایا تھا جس پر میشا شفیع کا کہنا تھا کہ گلوکار اپنا لیگل نوٹس واپس لیں ورنہ وہ قانونی کارروائی کریں گی تاہم نہ تو ان کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی کی گئی اور نہ ہی علی ظفر کے نوٹس کا جواب دیا گیا جب کہ وہ اب تک اپنے الزامات پر برقرار ہیں۔