مسلم لیگ ن نے پنجاب سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کردیا

این اے 125 سے مریم نواز، این اے 124 حمزہ شہباز، این اے 131 سعد رفیق، این اے 108 سے عابد شیر علی کو ٹکٹ جاری


ویب ڈیسک June 23, 2018
مسلم لیگ ن نے ٹکٹوں کی تقسیم میں پارٹی کےلیے قربانیاں دینے والوں کو نظرانداز کردیا فوٹو:فائل

مسلم لیگ ن نے پنجاب سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ن لیگ نے قومی اور پنجاب اسمبلی کی نشستوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا۔ اس ضمن میں پی ایم ایل این کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے فہرست جاری کی گئی ہے جس کے مطابق این اے 125 سے ن لیگ کی رہنما مریم نواز اور این اے 132 سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف انتخاب لڑیں گے۔

این اے 57 سے ن لیگ کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، این اے 124 سے حمزہ شہباز، این اے 108 سے عابد شیر علی ، این اے 73 سے خواجہ محمد آصف الیکشن لڑیں گے۔

این اے 81 سے خرم دستگیر، این اے129 سے ایاز صادق، این اے 62 سے دانیال چودھری، این اے 95 سے حاجی عبیداللہ خان، این اے 131 سے خواجہ سعد رفیق، این اے 60 سے حنیف عباسی اور این اے 78 سے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال قسمت آزمائیں گے۔

اسی طرح قومی اسمبلی کے حلقہ 106 میں ن لیگ کے رانا ثنا اللہ اور این اے 127 میں پرویز ملک ن لیگ کے انتخابی امیدوار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں