فٹبال ورلڈ کپ میں بیلجیئم نے تیونس کو 25 سے زیرکرلیا
تیونس گزشتہ 13 میچز سے ورلڈ کپ میں فتح کی تلاش میں سرگرداں ہے
فٹبال ورلڈ کپ میں بیلجیئم نے تیونس کو 2-5 سے ہرادیا۔
گروپ ڈی میچ میں بیلجیئم نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے چھٹے منٹ میں پنالٹی حاصل کی، مڈ فیلڈر ایڈن ہیزرڈ نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو برتری دلا دی، 16ویں منٹ میں اسٹرائیکر رومیلو لوکاکو نے ڈریز مرٹنز کے عمدہ پاس پر گیندکو جال کی راہ دکھاتے ہوئے اسکور 2-0کردیا، تیونس نے تھوڑی دیر بعد ہی جوابی حملے میں فری کک حاصل کی۔
ڈائلن برون ہیڈر پر گول داغ کر خسارہ کم کرنے میں کامیاب رہے،کچھ دیر بعد پنالٹی کی اپیل مسترد ہونے پر ریفری کے ساتھ تلخ کلامی کرنے والے فرجانی ساسی کو یلو کارڈ دکھا دیا گیا،میچ میں پہلا ہاف ختم ہونے سے قبل رومیلو لوکاکو نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول کردیا۔
وقفے کے بعد ایڈن ہیزرڈ نے بھی گیند کو جال میں پہنچاتے ہوئے برتری 4-1کردی، بیلجیئم کی پوزیشن مزید مستحکم ہونے کے بعد تیونس نے خسارہ کم کرنے کیلیے بہت کوشش کی لیکن کامیابی نہ حاصل ہوئی، میچ کے آخری لمحات میں بیلجیئن کھلاڑی مشی بیٹشوئی نے ٹیم کا پانچواں گول کیا،انجری ٹائم میں ڈیفینڈرز کی غلطی سے تیونس کو ایک موقع ملا اور واہبی خضری نے شاندار فیلڈ گول سے اسکور2-5 کردیا، اس کے ساتھ ہی میچ کا اختتام ہوگیا۔
بیلجیئم نے دونوں میچز میں فتح اور 6پوائنٹس کے ساتھ اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات روشن کرلیے ہیں، مسلسل 2ناکامیوں کے بعد تیونس ایونٹ سے اخراج کے قریب پہنچ گیا،اتوار کو 3پوائنٹس کے حامل انگلینڈ کو پہلی کامیابی کے متلاشی پاناما سے ٹکرانا ہوگا۔
گروپ ''ایف '' میچ میں جرمنی کو زیر کرنے والی میکسیکن ٹیم نے گذشتہ روز جنوبی کوریا کو ابتدا میں ہی دباؤکا شکار کرتے ہوئے ابتدائی 10 منٹ میںگول پوسٹ پر4حملے کیے لیکن گول کرنے میں کامیابی نہ حاصل ہوسکی، کورین ٹیم فاؤل پلے سے رکاوٹ بننے کی کوشش کرتی رہی،24ویں منٹ میں ژینگ ہیوسون کے ہینڈ بال کی وجہ سے ملنے والی پنالٹی پر کارلوس ویلا نے گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلا دی،چوہیون وو نے فارورڈ کی اگلی کوشش ناکام بنائی۔
وقفے سے ایک منٹ قبل سن ہونگ من گول کرنے کے بہت قریب تھے لیکن کارنر ہی حاصل ہوسکا،دوسرے ہاف کے آغاز پر مون سیون من نے ایک اور خطرناک حملہ کیا لیکن گول کیپر گلرمو اوشووا آڑے آگئے، کورین کم ینگ کوکارلوس ویلا کیخلاف فاؤل پر یلو کارڈ کا دیدار کرنا پڑا۔
میکسیکو کی فری کک پر چو ہیون سون نے ڈائیو لگاکر گیند باہر پھینک دی، 66ویں منٹ میں لوزانو نے مڈل سے گیند کو سفر کراتے ہوئے زیویئر ہرنینڈز کے حوالے کیا،انھوں نے دفاعی کھلاڑیوں کو ڈاج دیتے ہوئے اسے جال میں پہنچا دیا،یہ ان کے کیریئر کا 50واں گول تھا، مقررہ وقت تک یہی اسکور رہا،انجری ٹائم میں سن ہیونگ من نے بالآخر گول کر ہی دیا، میچ میں میکسیکو نے2-1سے فتح کو گلے لگایا۔