ن لیگ کا چوہدری نثار کے انتخابی حلقوں میں اپنا امیدوار نہ اتار نے کا فیصلہ

چوہدری نثار این اے 59 اور این اے 63 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑرہے ہیں


ویب ڈیسک June 23, 2018
چوہدری نثار این اے 59 اور این اے 63 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں ۔ فوٹو : فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے ناراض رہنما چوہدری نثار کو ٹکٹ تو نہیں دیا مگر ان کے انتخابی حلقوں میں اپنا امیدوار نہ اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کی 116 اور پنجاب اسمبلی کی 192 نشستوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا تاہم چوہدری نثار کے انتخابی حلقوں میں اپنا امیدوار نہ اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مشرف کے حامیوں کی نواز شریف سے وفاداری قیامت کی نشانی ہے

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے چوہدری نثار کے دونوں حلقوں این اے 59 اور این اے 63 میں کسی کو ٹکٹ نہیں دیا گیا، چوہدری نثار ان حلقوں سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔

واضح رہے چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کے حوالے سے نوازشریف نے شرط رکھی تھی کہ وہ پہلے درخواست دیں اس کے بعد ہی ٹکٹ جاری کیا جائے گا تاہم چوہدری نثار نے ٹکٹ کے لیے درخواست دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیا کبھی یہ ہوا ہے کہ پارٹی کے سینئر ترین ارکان جو کئی دفعہ منتخب ہو چکے ہوں وہ بورڈ کے سامنے آکر ٹکٹ کے لئے انٹرویو دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔