حکومت تاجروں کو بھتہ خوروں سے تحفظ فراہم کرےنسیم صدیقی

بھتہ خوروں کی جانب سے روزانہ لاکھوں روپے کی بھتے کی پرچیاں چھوٹے بڑے تاجروں کو دی جا رہی ہیں.


Staff Reporter August 12, 2012
بھتہ خوروں نے عوام اور تاجروں کاجینا دوبھر کردیا ہے۔نسیم صدیقی

KARACHI: جماعت اسلامی کراچی کے جنرل سیکریٹری نسیم صدیقی نے شہریوں سے جبری طور پرصدقہ ،زکوٰۃ اور فطرے کی رقوم کی وصولیابی پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بھتہ خوروں نے عوام اور تاجروں کاجینا دوبھر کردیا ہے۔

رمضان المبارک جیسے مبارک مہینے میں بھی بھتے کی وصولی کا کاروبار اپنے عروج پر ہے اور المیہ یہ ہے کہ کوئی ان بھتہ خوروں سے باز پرس کرنے کو تیار نہیں ،بھتہ خوروں کی جانب سے روزانہ لاکھوں روپے کی بھتے کی پرچیاں چھوٹے بڑے تاجروں کو دی جا رہی ہیں اوربھتہ نہ دینے پر صرف جان سے مارنے ہی کی دھمکیاں نہیں دی جا رہی بلکہ عملا تاجروں اور عوام کو موت کے گھاٹ بھی اتارا جا رہا ہے ،انھوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت کراچی کے عوام اور تاجروں کو بھتہ خوروں سے تحفظ فراہم کرے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔