پاکستان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل میں کشیدگی پر اظہار تشویش

سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کے مقاصد ایک ہیں لیکن دونوں اداروں میں غیر محسوس کشیدگی پائی جاتی ہے، مسعود خان


ویب ڈیسک April 30, 2013
بیشترمعاملات سلامتی کونسل کے ہاتھ میں جارہے ہیں اور جنرل اسمبلی کی اہمیت اور افادیت کو کم کیا جارہا ہے ۔،مسعود خان. فوٹو: فائل

پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی اہمیت میں کمی پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے اس ادارے کی مضبوطی کے لئے اقدامات پر زور دیا ہے ۔

نیو یارک میں ورکنگ گروپ کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کے مقاصد ایک ہیں لیکن دونوں اداروں میں غیر محسوس کشیدگی پائی جاتی ہے۔ بیشترمعاملات سلامتی کونسل کے ہاتھ میں جارہے ہیں اور جنرل اسمبلی کی اہمیت اور افادیت کو کم کیا جارہا ہے ۔

مسعود خان کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کے درمیان پائی جانے والی یہ کشیدگی کسی بھی طرح صحیح نہیں اس لئے اس کشیدگی کو دورکرنے کےلیے اقدامات کیےجانے چاہئیں اور جنرل اسمبلی کو مضبوط بنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |