معاشرے کی ترقی کا دارومدار معیاری تعلیم کی فراہمی پر ہوتا ہے

وظائف ان ہونہارطلباکودیےگئےجنکی حاضری80 فیصدرہی اورجنھوںنےتعلیم اورغیرنصابی سرگرمیوںمیںبہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔


Staff Reporter August 12, 2012
شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کے104طلبا کو ماہانہ2 ہزار روپے کے وظائف تقسیم کیے گئے. فوٹو فائل

شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کے104طلبا کو ماہانہ2 ہزار روپے کے وظائف تقسیم کیے گئے، وظائف ان ہونہار طلبا کو دیے گئے جن کی حاضری80 فیصد رہی اور جنھوں نے تعلیم اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ان طالبعلموں کو گذشتہ 3ماہ کے وظائف کے چیک دیے گئے، اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر آر اے شاہ نے کہا کہ معاشرے کی ترقی کا دارومدار معیاری تعلیم کی فراہمی پر منحصر ہے، شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری نے بہت مختصر وقت میں نوجوانوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی میں بھرپورکامیابی حاصل کی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ یونیورسٹی میں بی ایس بزنس ایڈمنسٹریشن، بی ایس انگلش، کمپیوٹر سائنس اور کامرس کے130طالبعلموں نے فرسٹ اسپرنگ سمسٹر 2012 کامیابی سے مکمل کرلیا ہے، انھوں نے مزید کہا کہ وہ دن دور نہیں کہ جب لیاری یونیورسٹی دنیا کے بہترین تعلیمی اداروں میں شامل ہوجائے گی کیونکہ یہ یونیورسٹی شہید بے نظیر بھٹو کے خواب کی تعبیر ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں