آصف زرداری کی حکومت کو عوام کی نہیں اپنی جیبیں بھرنے کی فکر تھی نواز شریف

ہماری حکومت کے دوران ملک میں لوڈشیڈنگ، بدامنی اور دہشت گردی کا نام و نشان تک نہ تھا، نواز شریف


ویب ڈیسک April 30, 2013
فوٹو : ایکسپریس

CHENNAI: مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں کو عوام کی نہیں اپنی جیبیں بھرنے کی فکر تھی۔

سانگلہ ہل اور شیخوپورہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ جب ان کی حکومت تھی تو ہمارا عوام کی خدمت کےعلاوہ کوئی کام نہیں تھا، لوڈشیڈنگ، بدامنی اور دہشت گردی کا نام و نشان تک نہ تھا۔ بھارت نے ایٹمی دھماکے کئے تو پاکستان نے بھی اس کا بھرپور جواب دیا اور بھارتی وزیر اعظم کو پاکستان آکر یہ کہنا پڑا کہ وہ تمام معاملات پر بات چیت کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے قوم کو بجلی بحران کا تحفہ دیا مگرزرداری دورمیں یہ مسئلہ کیوں حل نہیں ہوا۔ صدر زرداری کی حکومت عوام کو یومیہ 2 گھنٹے بھی دیتی توآج ملک کا یہ حشر نہ ہوتا لیکن حکومت کی ترجیح عوام کی خدمت نہیں تھی حکمرانوں کو تو اپنی جیبیں بھرنے کی فکر تھی۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ 11 مئی کو قوم نے انہیں اقتدار دلایا تو وہ ملک کو وہیں لے جائیں گے جہاں ان کے پچھلے دور میں تھا۔ اقتدار میں آکر اسلام آباد میں نہیں بیٹھیں گے بلکہ عوام کےشانہ بشانہ ان کی خدمت کریں گے، وہ نوجوانو ں کا نام لےکرصرف زبانی وعدے نہیں کرتے بلکہ عملی طور پر کام کرتے ہیں، علم و ہنر کے حامل نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرض دیں گے تاکہ ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |