عدالت نے ن لیگ کے نوانی برادران کو انتخابات کیلئے نااہل قرار دیدیا

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ تینوں پر ٓرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے اسلئے وہ انتخابات کیلئے نااہل ہیں۔


ویب ڈیسک April 30, 2013
عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ تینوں پر ٓرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے اسلئے وہ انتخابات کیلئے نااہل ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

LONDON: ہائی کورٹ کے فل بینچ نے بھکر سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے 3 امیدوار بھائیوں کو انتخابات کے لئے نااہل قرار دے دیا۔

ریٹرننگ افسر اور الیکشن ٹریبونل نے جعلی ڈگری کی بنا پر حمید اکبر نوانی، سعید اکبر نوانی اور رشید اکبر نوانی کو انتخابات کے لئے نااہل قرار دیا تھا جس کے خلاف انہوں نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی تاہم عدالت نے ریٹرننگ افسر اور الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ تینوں بھائی آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے اس لئے وہ انتخابات لڑنے کے اہل نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں